Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 ارب روپے کے نئے ٹیکس نہیں لگے،ایف بی آر

  اسلام آباد ...ایف بی آرنے کہا ہے کہ 12 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔نئے بل سے کم از کم6.8 ارب کے محصولات کم ہوں گے ۔ ایک بیان میں ایف بی آرنے خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فنانس سپلیمنٹری بل2019ءمیں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔درآمدی بل کے حجم کو کم کرنے اور روپے کی قیمت کو مستحکم رکھنے کےلئے1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں کی درآمد اور اسی طرح پاکستان میں بننے والی 1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ۔ جس سے دو سے تین ارب روپے کئے محصولات متوقع ہیں ۔ اسی بل میں کم از کم 10 ارب روپے سے زائد کے ریلیف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔فنانس بل سے مجموعی طور پر ایف بی آر محصولات میں 6.8 ارب روپے کی کمی آئےگی ۔ کاروباری افراد کی سہو لتں میں اضافہ ہو گا۔
 

شیئر: