Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز جنازہ ایک ماہ تک جائز

ریاض۔۔۔سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور دارالافتا کے ممبر شیخ صالح الفوزان نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک میت کی نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔ عام طور پر اس کے بعد میت گل جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبرستان جاکر مُردوں کو اہل خانہ کے احوال و کوائف سنانا جائز نہیں ۔ یہ تصور غلط ہے کہ مردے اپنوں کی آوازیں سنتے ہیں۔انہوں نے یہ وضاحت فتاویٰ پروگرام میں ایک استفسار کے جواب میں دی۔ایک صاحب نے پوچھا تھا کہ اس کے ایک عزیز کا انتقال ایسے عالم میں ہوا جبکہ وہ سفر میں تھا ۔ وفات کے ایک ہفتے بعد ساتھیوں کی واپسی پر حادثے کی اطلاع ملی۔ کیا وہ قبرستان جاکر اپنے مردہ عزیز کی قبر پرنماز جنازہ پڑھ سکتا ہے ؟ الفوزان نے کہا کہ وفات سے ایک ماہ تک ایسا کیا جاسکتا ہے، اس کے بعد نہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - - - - -بارش اور آندھی کب؟

شیئر: