Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوا:ساحل سمندرپر شراب نوشی کرنیوالے کو جیل اور جرمانہ؟

پنجی۔۔۔گوا میں ساحل سمندر پر شراب پینا، کھانا پکانا اور کوڑاپھینکنا اب مہنگا پڑسکتا ہے۔ گوا میں اسے جرم قراردیدیا گیا۔اس کے تحت تنہا جرم کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 2ہزار اور گروپ کی شکل میں غیر قانونی حرکت کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑیگا۔گوا حکومت نے سیاحتی مقامات سے متعلق قانون (پروٹیکشن اینڈ مینٹی ننس ایکٹ )2001ء میں ترمیم کا مسودہ تیارکرلیا جسے آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور جرمانہ ادا نہ کرنے والے کو 3ماہ جیل کی سزا تجویز رکھی گئی ہے۔ریاست کے وزیر سیاحت منوہر اجگاونکر نے بتایا کہ اسمبلی سیشن شروع ہوتے ہی اس میں ٹورسٹ پلیس پروٹیکشن اینڈ مینٹی ننس ایکٹ2001میں ترمیم کی تجویز پیش کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -سپریم کورٹ نے انسداد مظالم ایکٹ پر پابندی لگانے سے انکار کردیا

شیئر: