Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کو طویل جنگوں سے باہر نکالنا چاہتے ہیں،پومپیو

واشنگٹن... امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ امر یکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے نئی پائیدار حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے اور چاہتا ہے طویل عرصے سے جاری ان جنگوں سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امر یکہ کو ان طویل ترین جنگوں سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ 17 سال سے افغانستان میں جاری ہے۔ایک انٹرویو میں پومپیو نے کہاکہ صدر ٹرمپ ضرورت پڑنے پر امریکی فوجی دستے تعینات کرنے کے خلاف نہیں۔ ہر معاملے کا جائزہ لے کر اس میں درست حکمت عملی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیں گے۔ اگر کہیں امریکی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے۔پومپیو نے کہا کہ اسلامی دنیا میں دہشت گردی اب بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے بڑا خطرہ ہے لیکن صدر ٹرمپ کسی قسم کا فوری اور بغیر سوچے سمجھے اقدام نہیں چاہتے۔ دہشت گردی کے خطرے سے امریکیوں کو محفوظ کرنے کے لئے راہ تلاش کرنا ہوگی۔یہ دیکھنا ہوگا کہ اس مقصد کے لئے سب سے بہتر اور پائیدار طریقہ کار کیا ہوگا۔انہوں نے سابق امریکی سفارتکار بریٹ مک گرک کے اس بیان کو مسترد بھی کیا کہ امریکہ کے افغانستان اور شام سے فوجی انخلا کے معاملے پر روس اور ایران سے زیادہ کوئی خوش نہیں۔

شیئر: