Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس لیکیج سے دھماکا‘ مکان گر کر تباہ‘ 12 سالہ بچہ جاں بحق

حافظ آباد:  پنجاب میں موسم سرما کے دروان گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ رواں برس اب تک کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ آج صبح حافظ آباد شہر میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے سے مکان کی دیواریں گرگئیں، جس کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس زرائع کے مطابق ریلوے لائن کے ساتھ گلزار پورہ محلہ میں واقع محمد خالد نامی شخص کے گھر میں رات کو گیس لیک ہونے کی وجہ سے جمع ہوگئی، صبح خالد کی بہن نے ماچس جلائی تو آتشزدگی کے ساتھ زوردار دھماکا ہوگیا، جس سے دیواریں اور مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں خالد کا 12 سالہ بیٹا اسد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو پہلے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا اور پھر حالت تشویش ناک ہونے کے باعث لاہور کے جناح اسپتال ریفر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب میں گیس لیکیج سے ہلاکتوں کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

شیئر: