ملائیشیا ۔۔۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک مجرم ریاست ہے۔ صہیونی باشندوں کا ملائیشیا میں استقبال نہیں کیا جائیگا۔ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول اور بین الااقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مہاتیر محمدنے کہا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ویانا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیا اور آسٹریلیا نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا ۔ کسی بھی ملک کے پاس ایسا کرنے کے اختیارات نہیں۔مہا تیر محمد نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا حصہ رہے گا۔