Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی مہم جوئی کیخلاف تیار ہیں،جنرل باجوہ

  راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے ۔ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔پاک فوج دفاع وطن اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مکمل تیار ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے جہلم کا دورہ کیا ۔لائن آف کنٹرول کے حوالے سے مشقوں کا جائزہ لیا۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ آرمی چیف نے آپریشنل ٹریننگ کے معیار اور جوانوں کے بلند حوصلے کے سراہا ۔ مشقوں میں فوجی دستوں کی تربیت کے لئے جنگی ماحول پید اکیا گیا تھا۔ٹینکوں، توپ خانے اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے حصہ لیا۔

شیئر: