Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تازہ پھلوں اور زیتون کے فوائد

  ایڈنبرا ...... مقامی سائنسدانوں نے تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں پھر سبزیوں اور پھلوں کی افادیت کے نئے پہلووں کو اجاگر کیا ہے ۔ ساتھ ہی زیتون کے تیل، پھلیوں اور دلیوں کے فوائد بھی ظاہر کئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ساری چیزیں میڈیٹیرین ڈائٹ یا بحیرہ روم کے علاقے کی اشیاءہیں۔ تاہم انکے کھانے سے دماغی صحت بطور خاص زیادہ بہتر ہوتی ہے ۔ جو لوگ بھی یہ خوراک کم سے کم 3سال تک باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیںوہ بالعموم ذہنی اور دماغی طور پر تندرست اور توانا ہوتے ہیں تاہم رپورٹ میں اس پرانے تصور پر کوئی بات نہیں کی گئی کہ زیادہ سفید گوشت یا مچھلی کھانے سے دماغی حالت پر کوئی زیادہ اثر پڑتا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم کے نگراں یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی سائنسدان مشل لیوزیانو ہیں۔ اس رپورٹ میں جن اشیاءکا ذکر کیا گیا ہے اسے ا ستعمال کرنے والے افراد 70سال تک پہنچنے کے بعد ذہنی طور پر تندرست و توانا رہ سکتے ہیں۔
 

شیئر: