زرداری ہمیشہ سرخرو ہوئے ، چانڈیو
کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین آصف زرداری کسی آمر کے آگے نہیں جھکتے کیونکہ انہیں اللہ کا آسرا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری مقدمات سے سرخرو ہوچکے ہیں، وہ کسی اور مخلوق کی نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی حمایت سے سرخرو ہوئے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آج بھی آصف علی زرداری کے خلاف وہی باتیں کر رہے ہیں جو آمروں کے قدموں میں پڑے رہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ضیاء اور مشرف جیسے آمروں کے آگے جھکے رہے۔ آصف علی زرداری کو اللہ کا آسرا ہے۔ پہلے بھی آصف علی زرداری جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔ قبل ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کیس نواز شریف اور شہباز شریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے ، انہیں اللہ کے سوا اب کوئی نہیں بچاسکتا۔