Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کپور رو بصحت

بالی وڈ اداکار رشی کپور کافی مہینوں سے سرطان کے علاج کے لئے امریکہ میں موجود ہیں ان کا ایک ٹوئٹ سامنے آیاہے جس میں انہوں نے جلد صحتیاب ہونے کی امید کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لئے بہت صبر درکار ہے اور بد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو جاو¿ں گا اور بہت جلد ہند واپس آجاو¿ں گا۔ خبروں کے مطابق رشی کپور کینسر میں مبتلا ہیںتاہم رو بصحت ہیں۔
 

شیئر: