طورخم بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے 6ماہ کے اندر طورخم بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ طورخم بارڈر کھلا رکھنے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کئے جائیں۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے برادر ممالک میں دوطرفہ تجارت اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا ۔تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ عوامی روابط بھی بڑھیں گے۔