کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا شیڈول جاری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے شیڈول کے مطابق اس ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیزکیخلاف 31 مئی کوکھیلے گا۔ پاکستان اور ہندکے درمیان مقابلہ16 جون کو ہوگا۔اس میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 جولائی اور دوسرا 11 جولائی کوکھیلا جائے گا، جبکہ سیمی فائنل جیتنے والی دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں