سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے دنیا کے انتہائی کمزور طبقات کے افراد کو ہزاروں فوڈ پیکیجز فراہم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اطعام پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر بلوچستان، کشمیر اور پنجاب میں ضرورت مند خاندانوں میں 4 ہزار 790 فوڈ پیکیجز تقسیم کیے گئے جس سے 32 ہزار 631 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
صومالیہ میں شاہ سلمان مرکز نے انتہائی کمزور خاندانوں میں ایک ہزار 550 پیکیجز تقسیم کیے جس سے 6 ہزار 930 افراد مستفید ہوئے۔

علاوہ ازیں پورٹ سوڈان میں 600 فوڈ پیکیجز تقسیم کیے گئے، جس سے 3 ہِزار سے زیادہ بے گھر اور ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچا۔
لبنان کے علاقے صیدا میں سعودی امدادی ایجنسی نے ضروت مند خاندانوں میں 800 پیکیجز تقسیم کیے جس سے 4 ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔
’اطعام‘ پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے کا مقصد رمضان کے دوران 27 ملکوں میں تین لاکھ 90 ہزار 109 فوڈ باسکٹس تقسیم کرنا ہے۔
اس سے لاکھوں افراد جو فائدہ پہنچے گا۔ اس منصوبے کی مجموعی مالیت 67 ملین ریال سے زیادہ ہے۔