Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے نائب گورنر نے سپورٹس بالیوارڈ کے منصوبے ’پرومنیڈ‘ کا جائزہ لیا

سائیکلنگ ٹریک کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
 ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے سپورٹس بالیوارڈ کے ذیلی منصوبے ’پرومنیڈ‘ کا جائزہ لیا اورتعمیراتی کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
ایس پی اے کے مطابقسپورٹس بالیوارڈ فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن اورپروجیکٹ کے سی ای او انجینئرابراہیم السطان  نے نائب گورنر کا استقبال کیا۔
ان کے ہمراہ فاونڈیشن کی سی ای او جین میک گیورن اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
ریاض کے نائب گورنر نے پرومینڈ کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا جن میں ’دا روم‘ ایریا اور سائیکلنگ برج شامل تھا۔
انہیں دیگر زیر تکمیل منصوبے جن میں سائیکلنگ ٹریک، واٹرفرنٹ، تفریحی پوائنٹس کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔


 نائب گورنر کو’آرٹ ٹاور‘  کے بارے میں تفیصلی طور پر آگاہ کیا گیا ( فوٹو:ایس پی اے)

سائیکلنگ برج کے بارے میں ڈپٹی گورنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا  یہ پل منصوبے کا اہم حصہ ہے جو شاہ خالد کراسنگ سے ہوتا ہوا شہزادہ محمد بن سلمان روڈ تک ہوگا جس کے دو مستقل ٹریک ہوں گے پہلا ٹریک پیدل چلنے والوں کے لیے جبکہ دوسرا سائیکلنگ کرنے کے لیے مخصوص ہوگا۔
نائب گورنر نے شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز کراسنگ پر بنائے جانے والے ’آرٹ ٹاور‘ کا بھی جائزہ لیا اور اس کے بارے میں تفیصلی معلومات حاصل کیں۔

 

شیئر: