بلیک میلنگ سے تنگ نوجوان جوڑےنے ٹرین سے کٹ کر جان دیدی
میرٹھ۔۔۔دوست کے ہاتھوں بلیک میلنگ سے تنگ آکر میرٹھ کے ٹی پی نگر علاقے میں رہنے والے جوڑے نے ٹرین سے کٹ کرخودکشی کرلی۔عینی شاہدین کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں کی لاشیں قبضہ میں لے لیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ دونوں دیر تک ریلوے لائن کے کنارے گھومتے رہے اوروہاں آنے والی مال گاڑی کے سامنے کود کر جان دیدی۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنیوالے لڑکے کے دوست نے اس کے موبائل سے گرل فرینڈ کے ساتھ لی جانے والی تصاویر چراکر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔علاوہ ازیں دونوں کی تصویر ان کے والدین کو واٹس ایپ کردی جس کے بعد لڑکی کے گھر میں ہنگامہ برپا ہوگیالڑکی کے گھر والوں نے اس کے دوست کے گھروالوں ناگواری کا اظہار کیا۔دوست کی حرکت سے حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ پنچایت طلب کی گئی۔جس سے لڑکا اور اس کی دوست ذہنی دباؤں کا شکار ہوگئے اور بالآخردونوں نےٹرین سے کٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس نے نوجوان جوڑے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں ۔