حنیف عباسی کی انجیو پلا سٹی ،دل کی بند شریان کھل گئی
لاہور..مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کی کامیاب انجیو پلاسٹی ہوئی ہے ۔دل کی بند شریان کھول دی گئی۔ڈاکٹر وں کے مطابق ایک اسٹنٹ ڈالا گیا، انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ وضح رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں اٹک جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا۔اہلخانہ نے الزام لگایا کہ یہ سب جیل حکام کی وجہ سے ہوا۔ حنیف عباسی کو جیل میں سردی کی شدت میں مناسب علاج معالجے کی سہو لت حاصل نہیں۔جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔