بالی وڈ میں ماضی کے گیتوں کو دوبارہ پیش کرنے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ حال ہی میں 1990ءکی دہائی کو نیا رنگ دےکر ایک بار پھر نئی فلم کا حصہ بنادیاگیاہے۔اکشے کمار کے گیت” پوسٹر لگوادو“ کو اب فلم بین نئی فلم”لکا چھپی“ میں دیکھ سکیں گے۔ یہ گیت اداکار کارتک آریان اور کریتی سینن پر فلمایاگیاہے۔ سوشل میڈیا پر کارتک آریان اور کریتی کےساتھ اکشے کمار اس گیت میں رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔