Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل کپور کو کاندھے کی تکلیف

بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور ان دنوں کاندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ہندوستانی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انیل کپور نے اپنی بیماری کا انکشاف کیا اور بتایا انہیں پچھلے دوبرس سے کاندھے کی بیماری ہے۔ اس بیماری میں کاندھے سخت ہوجاتے ہیں۔ 80ء اور90ءکی دہائی کے مشہور اداکار انیل کپور آج بھی فلموں میں بہترین اداکاری کررہے ہیں ۔وہ فلم ٹوٹل دھمال میں برسوں کے بعد مادھوری کےساتھ دکھائی دیں گے۔

 

شیئر: