ٹرانسفارمر میں لگی آگ بجھادی گئی
الاسیاح۔۔۔۔ یہاں 2ٹرانسفارمرز میں آگ لگ گئی تھی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے قابو پالیا۔ یہ ٹرانسفارمر السیاح جنرل اسپتال کو بجلی فراہم کرتے تھے۔ محکمہ شہری دفاع نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔