ٹرمپ نے مجھے مارنے کا حکم دے رکھا ہے،صدر وینز ویلا
کراکس... وینزویلا کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر نے مجھے مافیا کے ذریعے مارنے کا حکم دے رکھا ہے۔ وینزویلین آرمی نے اپنی وفاداری قانونی حکومت کے ساتھ دکھائی ہے۔صدر نکولس مادورو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے وینزویلا پر پابندی لگانے کا اعلان پاگل پن ہے۔انہوںنے کہا کہ وینزویلا کے امن اور سلامتی کے لئے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہوں۔ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔انہوںنے وینزویلا کی حمایت پر روسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس صورتحال پر قابو پالیں گے۔