Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن میں مسجد پر دستی بم حملہ، 2 ہلاک

منیلا... جنوبی فلپائن کی مسجد پر دستی بم کے حملے مں2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ زمبونگا میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ مسجد میں سوئے ہوئے افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔زمبونگا کی علماء کونسل نے حملے کی مذمت کی ہے ۔ریجنل ٹاسک فورس کے کمانڈر نے کہا کہ مسجد پر دستی بم حملے کا تعلق چرچ پر ہونے والے بم دھماکوں سے نہیں ۔یاد رہے کہ فلپائن کے صوبہ سولو کے علاقے جولو ٹاون کے چرچ میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی چرچ پر حملے کے فوری بعد کسی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ۔

شیئر: