Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی بیان مداخلت ہے، بحرین

منامہ ۔۔۔ بحرین کی عدالت کے فیصلے پر ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا بیان ہمارے اندرونی امور میں کھلی مداخلت ہے۔ یہ بات بحرینی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے واضح کیا کہ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہماری عدالت کے فیصلے پر جو کچھ کہا وہ ایران کے جارحانہ مزاج کا پتہ دیتا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ جارحیت ایرانی نظام میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ ایران بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں، حسن ہمسائیگی کے ضابطوں اورعدم مداخلت کی پالیسی کا پہلے بھی مخالف تھا اور آج بھی ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ داخلی مسائل سے اپنے عوام کی توجہ ہٹی رہے۔
 
 

شیئر: