مادھاپور فوڈ کورٹ میں 4 سیلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی
حیدرآباد - - - -شہرحیدرآباد کے مادھاپورکی ایپا سوسائٹی میں واقع فوڈ کورٹ میں بڑے پیمانہ پرآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔بتایاجاتا ہے کہ فوڈکورٹ کے4 سیلنڈرکےدھماکے سے پھٹنے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائربریگیڈ کے اہل کاروہاں پہنچے اورجدو جہد کے بعدآگ پرقابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم بڑے پیمانہ پرتباہی ہوئی۔اس واقعہ کے سبب فوڈکورٹ کی عمارت کوبھی نقصان پہنچا۔مقامی افراد نے بتایاکہ کثیف دھویں کے ساتھ آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے نظرآرہے تھے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔