زرداری کی نااہلی کےلئے سماعت نہ ہو سکی
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا کیس آج عدالت عالیہ کی سماعت کے لیے مقرر کردہ کاز لسٹ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سماعت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا جس کے بعد عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کی جانب سے دی گئی درخواست کی سماعت کریں گے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔