Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: گرفتار اہل کاروں کا ”پہلے فائرنگ“ سے انکار

لاہور: ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے گرفتار اہل کاروں نے اپنا بیان دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان صفدر، رمضان، سیف اللہ اور حسنین سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کی ہے، اس دوران سوال کیا گیا کہ گاڑی پر فائرنگ کس نے کی؟ جس پر سی ٹی ڈی اہل کاروں نے پہلے فائرنگ سے انکار کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اہل کاروں کی جانب سے فائرنگ کرنے سے انکار پر جے آئی ٹی نے سوال پوچھا کہ کہ پھر کار میں سوار افراد کیسے ہلاک ہوئے؟ جس پر ملزمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے کار میں سوار افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ملزمان سے سوال کیا کہ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا تھا؟ اس پر بھی ملزمان نے فائرنگ میں پہل کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، صرف جوابی فائرنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے تھے جس کے بعد آج اہل کاروں نے جے آئی ٹی کے سامنے پہلے فائرنگ کرنے سے انکار کیا ہے۔
 
 

شیئر: