Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں 6عرب ممالک کے وزراء خارجہ کا 2روزہ مشاورتی اجلاس ختم

    عمان-  - - - -6عرب ممالک کے وزراء خارجہ نے جمعرات کو  بحیرہ مردار کے علاقے میں شاہ حسین بن طلال کانفرنس پیلس میں 2روزہ اجلاس مکمل کر لیا۔ سعودی عرب سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر ، کویت سے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ صباح خالد الصباح ، امارات سے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، بحرین سے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ، مصر سے وزیر خارجہ سامع شکری اور اردن سے وزیر خارجہ ایمن الصفدی شریک ہو ئے۔ یہ مشاورتی اجلاس تھا۔ اردنی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزراء نے علاقائی حالات حاضرہ او ران سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات مثبت او ربامقصد تھی۔ خطے کی تبدیلیوں پر کھلے دل دماغ سے بات چیت ہوئی۔ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کی تدابیر زیر بحث آئیں۔ وزراء خارجہ نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کر کے خطے کو درپیش بحرانوں اور مختلف مسائل پر یکجہتی پیدا کرنے جیسے موضوعات پر بات چیت کی۔ شاہ عبداللہ نے آرزو ظاہر کی کہ وزراء خارجہ کا  مشاورتی  اجلاس اچھے نتائج کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ دو ریاستی فارمولے کے تحت فلسطین اسرائیل کشمکش کا خاتمہ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -امارات: پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا اعلان
 

شیئر: