Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادکارہ میرا کے مبینہ شوہر کی درخواست منظور

 مقامی عدالت نے ادکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی کیس بحالی کی درخواست منظور کر لی ۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا ہ۔ عدالت میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کی کارروائی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی کیس بحالی کی درخواست منظور کر لی اور اداکارہ میرا کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی ۔فیملی عدالت ادکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔

 

شیئر: