Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصیرالدین شاہ، عامر اور سدھو غدار قرار

ہندو انتہا تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ نے عامر خان، نصیرالدین شاہ اور سدھو کو غدار قراردیدیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایس ایس کا کہنا ہے یہ تینوں عزت کے قابل نہیں۔ انتہا پسند تنظیم نے کہا کہ وہ لوگ جو اجمل قصاب جیسے لوگوں کے راستے پر چلتے ہیں انہیں غدار تسلیم کیاجائے گا۔نصیرالدین شاہ گزشتہ دنوں اپنے بیانا ت جبکہ نوجوت سنگھ سدھو کوپاکستان آمد اور پاک ، ہند تعلقات میں امن کا پرچار کرنے پرانتہاپسند تنظیموں نے کافی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

 

شیئر: