بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اب نئی فلموں کیلئے شرط رکھ دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں فلموں میں صرف مرکزی کردار ہی ادا کروں گی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپورکو حال ہی میں نئی فلم ' منابھائی تھری'میں ایک کردار کی آفر ہوئی ہے جس پر سونم نے کہا ہے کہ انہیں فلم میں صرف مرکزی کردار دیاجائے۔اب جو فلم بھی کروں گی ،اسی شرط پر سائن کروں گی کہ مرکزی کردار دیاجائے۔