Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ِبنگلورو: فضائیہ کا میراج۔2000طیارہ گرکرتباہ، 2پائلٹس ہلاک

بنگلورو۔ ۔۔۔۔ہندوستانی فضائیہ کا میراج ۔2000طیارہ جمعہ کو بنگلورومیں واقع ہندوستانی ایئروناٹکس لمٹیڈایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا جس میں دونوں ہواباز ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ پائلٹس نے خود کو بچانے کے لئے طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم طیارہ دھماکہ سے پھٹ کر آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا جس سےدونوں بری طرح جھلس گئے۔محکمہ دفاع کے عوامی رابطہ افسر نے بیان میں کہا کہ میراج طیارہ تربیتی مشق پر تھا اسی دوران ایچ ایل ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔مرنیوالوں کی شناخت اسکوارڈرن لیڈر سمیر ابرول اور اسکوارڈرن لیڈرسدھارتھ نیگی کے طور پر ہوئی۔افسر نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ کی لاش بری طرح جھلس گئی جبکہ دوسرے کو فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -17روپے یومیہ امداد کسانوں کی توہین ہے، راہول گاندھی

 

شیئر: