اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں بہتری
کراچی ( صلاح الدین حیدر) وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد آخر کام آ گئی۔ معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پچھلے 2 دنوں میں 400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کافی عرصے سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی تھی۔ لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے لیکن اب وہاں زندگی دوبارہ بحال نظر آتی ہے۔جمعہ کو ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے۔ اس دن اسٹاک مارکیٹ 400280 پوائنٹس پر بند ہوئی جو کہ 0.84 فیصد اضافہ تھا۔ عوام میں سرمایہ کاری کا رجحان دوبارہ دیکھا جارہا ہے۔10 کروڑ سے زیادہ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی کل قیمت 52 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ یہ اچھی علامت ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔ امریکی ڈالر 2 روپے نیچے آیا اور اب 140 کی بجائے 138 پر اوپن مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پاکستانی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ ویسے ویسے اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔