Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کا آسان نسخہ

لندن ۔۔۔ماہرین کا کہناہے کہ جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص قسم کے مشروب کا استعمال آپ کی توند کو کم کرسکتا ہے اور رات کے وقت سونے سے قبل اس مشروب کا پینا کافی فائدہ مند بھی ہے اور جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے۔ اس مشروب میں پانی، کھیرا، دھنیا اور لیموںکا رس ، ادرک اور ایلوو یرا کا جوس شامل ہیں۔ ان سب اشیاءکو بلینڈ کرنے کے بعد جوس رات سونے سے قبل پی لیں اور یہ عمل ایک ماہ تک دہرائیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ مشروب نیند کے دوران چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے اور اگلے دن بھی اس عمل کو جاری رکھتا ہے۔ اگر اس مشروب کے ساتھ 30 منٹ کی ورزش جیسے جاگنگ، سیڑھیاں چڑھنا، سائیکلنگ اور سوئمنگ میں سے کسی کو عادت بنالیں تو چربی گھلنے کا عمل زیادہ تیز ہوسکتا ہے۔ اس مشروب کے ذریعے چربی گھلانے کے ساتھ ایک چیز کا خیال رکھنا ہے کہ کیلوریز کا استعمال کم کردیں۔
 
 

شیئر: