Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے 17 ملین کلو شہد درآمد کیا

جازان۔۔۔ مقامی مارکیٹ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گزشتہ سال 17 ملین کلو شہد درآمد کیاگیا۔ محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ درآمد کئے جانے والے شہد کی مجموعی مالیت 291 ملین سے زیادہ ہے۔ یہ 14 ممالک سے درآمد کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ " سدر" شہد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ مہنگا ترین ہے۔ دوسرے نمبر پر ” السمر“ ہے ۔ مقامی مارکیٹ میں شہد کی طلب میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ جن ممالک سے شہد درآمد کیا جاتا ہے ان میں سرفہرست یمن ہے۔ پاکستان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ 

شیئر: