پی ایس ایل 4 میں ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر برقرار
پشاور:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل 4 کیلئے بھی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ہی برانڈ ایمبیسیڈر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماہرہ خان پشاور زلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل3 میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اور کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کیلئے موجود تھیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں