پیزا نہ دلانے پر خلع کا مطالبہ
قاہرہ ۔۔۔ ایک 30سالہ مصری بیوی نے پیزا نہ دلوانے پر مصری عدالت پہنچ کر اپنے شوہر سے خلع کی درخواست دیدی۔ شادی پر ابھی ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرا ہے۔ غالیہ کا کہنا ہے کہ اسکا شوہر خوشحال ہے ۔ فیشن ڈیزائنر ہے۔ خوب کماتا ہے۔ انتہائی بخیل ہے۔ ہفتے بھر صرف ایک وقت کھانا دیتا ہے۔ اسکا 9کلو وزن گھٹ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اینیمیا کا شکار ہوگئی ہے۔ اسے اسپتال بھی لیجایا گیا تھا۔ اس موقع پر اس کے شوہر نے میرے والد سے عہد کیا تھا کہ وہ آئندہ میرے ساتھ اچھا برتاﺅ کریگا مگر وہ ایک بار پھر ویسا ہی ہوگیا جیسا پہلے تھا۔ میں نے اسے پیزا لانے کیلئے کہا تو اس نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ تو بیحد مہنگا ہوتا ہے۔