عدن۔۔۔ یمن کی سرکاری افواج نے صعدة کے شمال مشرق میں کئی نئے ٹھکانوں کو حوثیوں سے آزاد کرالیا۔ یمن کے المشہد اخبار نے فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری افواج اسٹراٹیجک القہر کوہستانی علاقے نیز متعدد قریوں کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شدید معرکوں کے بعد کامیابی ملی۔ دوسری جانب عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں کا ایک کمانڈر ابو جابر المھذری اور کئی حوثی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 3گرفتار کرلئے گئے۔ انکا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔