پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست، 12ویں سیریز نہ جیت سکا
جوہانسبرگ: پاکستان مسلسل 12ویں سیریز نے جیت سکا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم 188 رنز کے تعاقب میں 180 رنز ہی بنا سکی۔بارش کے باعث کھیل آدھا گھنٹہ رکا رہا لیکن اوورز میں کمی نہیں کی گئی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتانی کے فرائض شعیب ملک نے انجام دئیے جبکہ جنوبی افریقہ نے فاف ڈوپلیسس کی جگہ ڈیوڈ ملر کو کپتان نامزد کیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ریزا ہینڈریکس اور پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے جانمن میلان نے بڑے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا اور 31گیندوں پر33رنز بنائے ۔ پہلے 6اوورز میچ 44 رنز بنے۔ہینڈریکس آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو رن آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر نے 65 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے ریزی وینڈر ڈوسین کو آوٹ کیا۔ وہ اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کا کیچ عماد وسیم نے لیا۔ ڈوسین نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔17ویں اوور میں بارش کے باعث میچ آدھا گھنٹہ روکنا پڑا ، جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم اور فخر زمان نے آغاز کیا۔فخر زمان ایک بار پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 14رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے شانداراننگز کھیلتے ہوئے 58 گیندوں پریک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ دوسرے نمایاںبلے باز حسن طلعت تھے جنہوں نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ آصف علی 2، شعیب ملک 6، عماد وسیم 6 اور حسن علی صرف ایک رنز ہی بنا سکے۔ کیپ ٹاون میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم کو 192 رنز کا ہدف ملا لیکن 9 وکٹوں پر 186 رنز بنا سکی۔ تیسرا اور آخری میچ سنچورین میں 6فروری کو کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں