ابہا اور النماص میں محکمہ احوال مدنیہ کے شبینہ دفاتر خواتین کیلئے کھولنے کا فیصلہ
پیر 4فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی وزیر اطلاعات و نشریات نے جی سی سی میں شامل خبررساں اداروں کی تنظیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دیدی
٭ ابہا اور النماص میں محکمہ احوال مدنیہ کے شبینہ دفاتر خواتین کیلئے کھولنے کا فیصلہ
٭ مصر کے ارکان پارلیمنٹ نے سیسی کے اقتدار میں توسیع کیلئے آئین میں ترمیم کا باقاعدہ مطالبہ کردیا
٭ یمنی صدر نے الیکشن کمیشن کا صدر دفتر عدن منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا
٭ کنگ عبدالعزیز عالمی باز میلہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
٭ سعودی عرب میں امن و امان کو یقینی بنائے رکھنے پولیس کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا، الحربی
٭ القطیف کے گودام سے 11ہزار زائد المیعاد مرغیاں ضبط
٭ مسجد اقصیٰ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے،فلسطینی وزیر اوقاف
٭ یہ ریاض ہے مالدیپ نہیں، صحراءکی سیر کے دوران الولید بن طلال کا ٹویٹ
٭ سعودی عرب اور جنوبی کوریا نے 5سالہ وزٹ ویزے کا معاہدہ کرلیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭