انرجائزر کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر 18000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حامل اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ بشمول اس فون کے کمپنی کل 26 نئے فون متعارف کرائی گئی جس میں فولڈایبل فون بھی شامل ہوگا۔ 18000 ایم اے ایچ بیٹری والا فون متوقع طور پر پاور میکس رینج کا حصہ ہوگا اور اس کا بیٹری ٹائم کم از کم 15 دن ہوگا۔ اس کے علاوہ کمپنی کے فلیگ شپ فون یو 260 ایس پوپ میں ہیلیو پی 70 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان ہے ۔ اس فون کی بیٹری 3200 ایم اے ایچ کی ہوگی اور اس میں فنگرپرنٹ سنسر بھی ہوگا۔ اسمارٹ فونز کو 25 فروری سے بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔