Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس : عمارت میں آتشزدگی،7ہلاک

پیرس ۔۔۔ پیر س میں منگل کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے 7افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 28افراد جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع 8منزلہ عمارت کے فلیٹ میں یہ حادثہ پیش آیا۔آگ سے متاثرہ افراد کو علاج کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں اسپتال پہنچا دی گئیں۔
 

شیئر: