Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ بحران حل کیا جا سکتا ہے، جرمن چانسلر

برلن ۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بریگزٹ ڈیڈ لاک کے خاتمے کی خاطر ایک تخلیقی سمجھوتہ تجویز کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کےلئے فریقین کو ایک دوسرے کی بات سننا ہو گی۔ جرمن چانسلر میرکل نے اک بیان میں کہاکہ اس ڈیل پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے لیکن اس میں موجود مشکل سوالات کو تخلیقی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے فریقین کو ایک دوسرے کی بات سننا ہو گی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے یورپی یونین کے ساتھ کی جانے والی اس ڈیل پر ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی کوشش میں ہیں۔ مے ابھی تک برطانوی پارلیمان میں اس ڈیل کو منظور نہیں کروا سکی ہیں، جس کی وجہ سے ان پر سیاسی دبا بہت زیادہ ہو چکا ہے۔

شیئر: