Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی کی 36قائمہ کمیٹیوں کا اعلان

 اسلام آباد ... اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 36قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان قائمہ کمیٹیوں میں قواعد و ضوابط و استحقاق ہاوس اینڈ لائبریری، حکومتی یقین دہانیوں کمیٹی، کابینہ سیکرٹریٹ، موسمیاتی تبدیلی، کامرس اینڈ ٹیکسٹائل، مواصلات، دفاع، دفاعی پیداوار، توانائی، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، خزانہ، شماریات و اقتصادی امور، وزارت خارجہ، ہاوسنگ اینڈ ورکس، انسانی حقوق، اطلاعات و نشریات قومی ورثہ و ادبی تاریخ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، امور کشمیر و گلگت بلتستان، بحری امور، نارکوٹکس کنٹرول، قومی تحفظ خوراک و تحقیق، قومی ہیلتھ سروسز، کوآرڈینیشن اینڈ ریگولیشن، اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی، پارلیمانی امور، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات، پوسٹل سروسز، نجکاری، ریلوے، مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سائنس اینڈٹیکنالوجی، سیفران، شماریات اور آبی وسائل شامل ہیں۔ زیادہ تر کمیٹیوں میں قومی اسمبلی کے 20سے زائد ممبران شامل ہیں ان کا تعلق 3 بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے ہے۔ بعض کمیٹیوں میں چھوٹی سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔
 

شیئر: