Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن بنانے سے انکار

  اسلام آباد...اسپیکر قومی اسمبلی نے سعد رفیق کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رکن بنانے سے انکار کردیا۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی شہباز شریف نے سابق وزیر ریلوے کو ایاز صادق کی جگہ کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کی جگہ خواجہ سعد رفیق کو پی ای سی کا رکن بنانے کیلئے ا سپیکر کو لکھا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری صحت بہتر ہے۔کمر کا درد چل رہا ہے۔ دعا کریں اللہ خیر کرے گا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایکسرسائز اور فزیوتھراپی سے افاقہ ہوگا۔ شہباز شریف نے وفاقی وزیر شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

شیئر: