روسٹر سسٹم پر اپوزیشن کا ہنگامہ ، راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی
نئی دہلی- - - - اپوزیشن ارکان نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں 13عدد والے روسٹرسسٹم کو ختم کرکے بل لانے کے مطالبے پر جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ایوان کی کارروائی جب شروع کرتے ہوئےچیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ارکان سے کہا کہ اب اس سیشن کے ختم ہونے میں 4 دن رہ گئے ہیں۔ لہذا صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے ایوان مقرر کرے کہ بحث کب شروع اور کتنے دن چلے اور کب جواب دیا جائے ۔؟اس پر سماج وادی پارٹی کے نیرج شیکھر کےغیر پارلیمانی تبصرے پر نائیڈو ناراض ہو گئے اور انہوں نے2منٹ تک ایوان کی کارروائی روک کر کہا کہ اگر ارکان کا یہی رویہ رہا تو وہ ایوان کو نہیں چلاسکیں گے، یہ کہتے ہوئے وہ سیٹ پر بیٹھ گئے۔وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور وجے گوئل اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے ان سے درخواست کی کہ وہ اراکین کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی آگے بڑھائیں۔ نائیڈو نے کہا کہ وہ شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے ایوان میں وقت کا تعین کرنا نہیں چاہتے۔بعد ازاں انہوں نےایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔