Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کثیر الملکی بحری مشق امن 2019ء کی میڈیا بریفنگ

کراچی:   کثیرالقومی بحری مشق امن 2019ء کے سلسلے میں پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹر میں میڈیا بریف کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے میڈیا سے خطاب کیا اور مشق کی تفصیلات پیش کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 2007ء سے مشق امن کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جارہا ہے ۔ رواں سال بھی 08-12 فروری کو، 45 سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں کے ساتھ اورمندوبین کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشق 2 اہم مراحل پر مشتمل ہے، جس میں ہاربر فیز اور سی فیز شامل ہیں۔ہاربر فییز کے دوران مختلف سیمینارز، مباحثے اور عملی مظاہروں پر مشتمل ہے ۔ علاوہ ازیں عالمی سیاست کے تغیروتبدل ؛ بحیرہ ہند میںابھرنے والی نئی میری ٹائم جہتوں پر غورو فکرکے موضوع پر تین روزہ بین الالقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔

شیئر: