Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیدی

دبئی: ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے 3ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 146 رنز سے شکست دے دی۔قومی ویمنز ٹیم 217 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 70 رنز پر ہی تھک گئی۔دبئی میں کھیلی جا رہی آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ اوپنر ڈاوٹن نے 96 اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کائنات امتیاز نے 3، عالیہ ریاض اور ثناء میر نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 30 اوورز میں 70 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔ ناہیدہ خان نے 23 اور کپتان جویریہ خان نے 21 رنز بنائے۔ان 2کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکی۔ 29.5اوورز میں پوری پاکستانی ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی۔ویسٹ انڈین بولرزڈینڈرا ڈوٹن اور افی فلیچر نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔ نئی شادی کرا کر آنے والی پاکستان ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہ کھیل سکیں۔ ان کی جگہ جویریہ خان نے ٹیم کی قیادت کی۔سیریز کا دوسرا میچ 9فروری اور تیسرا میچ 11فروری کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: