Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی اور لیور پول میں دوڑ تیز ہوگئی

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے ٹائٹل کیلئے دوڑ تیز ہو گئی اور دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی اس سیزن میں تقریباً2ماہ بعدپہلی مرتبہ اب تک کی ٹاپ ٹیم لیور پول سے آگے بڑھنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کے خلاف0-2سے کامیابی حاصل کرکے لیور پول کے ساتھ اپنے پوائنٹس برابر کر لئے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر مانچسٹر سٹی کو لیگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن مل گئی ہے ۔دونوں ٹیمیں 62-62پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹوٹنہم 57پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ میچ کے دونوں گول انجری ٹائم کے دوران ہوئے ۔ ایمرک لیپورٹے نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گول کرکے مانچسٹر سٹی کو فتح دلائی جسے گیبرئیل جیسس نے میچ ختم ہونے سے چند لمحے پہلے دگنا کردیا ۔انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا اور میچ کی آخری کک پر وہ گول کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ گزشتہ 2ماہ کے دوران لیور پول نے اپنے شاندار کھیل سے لیگ ٹیبل پر راج کیا لیکن فروری کے شروع ہوتے ہی وہ میچ ہارنے اور برابر کھیلنے کی وجہ سے اب ٹائٹل سے ہاتھ دھونے کے خطرات سے بھی دوچار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: