مدرسہ میں آتشزدگی،15طلبہ جھلس گئے
مظفر نگر۔۔۔مظفر نگر کے گاؤں سوجڈو میں واقع مدرسہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس میں14طلبہ جھلس گئے ۔زخمیوں میں 10طلبہ اور 4طالبات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق بجلی چلی جانے پر ایک کمرے میں چند طلبہ نے فریج پر موم بتی جلارکھی تھی ۔موم بتی ختم ہونے کے بعد آگ وہاں رکھی کاپی اور فریج میں لگ گئی۔آگ اتنی تیزی سے بھڑکی کہ فریج دھماکے پھٹ گیااور پورا کمرہ آگ اور کثیف دھوئیں سے بھر گیا۔ مدرسے میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران آگ کی زد میں آکر 14 طلبہ زخمی ہوگئے۔دھماکے کی آواز سن کر گاؤں کے لوگ مدرسہ کی جانب دوڑ پڑے اور انہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی اور آگ میں پھنسے زخمی طلبہ کو نکال کر ضلع اسپتال پہنچایا۔ان میں 11طلبہ کی حالت نازک ہے ۔