نرسری بند کرنے پر والدین برہم
مکہ مکرمہ۔۔۔یہاں نرسری اسکول بند کرنے پر مکہ مکرمہ کے شہریوں نے برہمی کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے المقرح محلے میں نرسری اسکول اچانک اس بنیاد پر بند کردیا گیا کہ اس کے پاس اجازت نامہ نہیں تھا اور محلے کے نرسری اسکولوں کی فہرست میں وہ شامل نہیں ۔اچانک بندش سے نہ صرف یہ کہ بچیوں کے ماں باپ متاثر ہوئے بلکہ خود بچیوں کے ذہن پر اس کا بہت برا اثر پڑا۔ انہیں ڈیوٹی اوقات میں اسکول کی بندش کا علم ہوا ۔اسی دوران انہیں ڈیوٹی چھوڑ کر نرسری اسکول جانا پڑا۔ بچیاں اچانک یہ ماحول دیکھ کر الجھ گئیں۔