Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلی کاپٹر کے ذریعے میزائل ’’ہیلینا‘‘کا کامیاب تجربہ

بلاسپور۔۔۔۔ہندنے جمعہ کواوڈیشہ کے ساحل سے انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹینک شکن گائڈڈ میزائل کا ہیلی کاپٹر سے کامیاب تجربہ کیا۔یہ میزائل 7تا 8کلو میٹر فاصلہ پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع بلاسپور میں واقع تجرباتی علاقے میں دوپہر 12بجکر 55منٹ پر ’’ ہیلینا‘‘میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔اس میزائل کو دفاعی تحقیقات و ترقیاتی ادارے نے تیار کیا۔یہ دنیا کا انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹینک شکن ہتھیاروں میں سے ایک ہے ۔ یہ میزائل انفراریڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے سمت متعین کرتا ہے۔واضح ہوکہ 13جولائی 2015کو راجستھان کے جیسلمیر میں واقع فائرنگ رینج سے ہیلینا کا 3مراحل میں تجربہ کیا گیا تھا ساتھ ہی گزشتہ 19اگست کو پوکھران ٹیسٹ رینج سے رودر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مندر کی تعمیر کا مطالبہ؟

شیئر: